11 اگست، 2012، 5:25 PM

صوماليہ ميں امريکي جاسوس طيارے کے حملے ميں پانچ افراد ہلاک

صوماليہ ميں امريکي جاسوس طيارے کے حملے ميں پانچ افراد ہلاک

مہر نیوز/ 11 اگست 2012ء:صوماليہ ميں امريکي جاسوس طيارے کے حملے ميں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمي ہوگئے ہیں.

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صوماليہ ميں امريکي جاسوس طيارے کے حملے ميں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمي ہوگئے ہیں. زخميوں کو مختلف ہسپتالوں ميں منتقل کيا گيا ہے جہاں بعض زخميوں کي حالت تشويشناک ہے. اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دارالحکومت موغا ديشو سے 500 کلوميٹر دور جنوبي علاقے کسمائيو ميں امريکي جاسوس طيارے نے الشباب مليشياء کے ٹھکانوں پر ميزائل داغے. صوماليہ ميں امريکي جاسوس طياروں کے حملوں ميں اب تک سينکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہيں.

News ID 1670831

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha